ایک بیمار بادشاہ کی دنگ کر ڈالنے والی روداد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک دفعہ ایک ملک کا بادشاہ بیمار ہو گیا، جب بادشاہ نے دیکھا کے اس کے بچنے کی کوئی امید نہیں تو اس نے اپنے ملک کی رعایا میں اعلان کروا دیا کہ وہ اپنی بادشاہت اس کے نام کر دے گا جو اس کے مرنے کے بعد اس کی جگہ ایک رات قبر میں گزارے گا، سب لوگ بہت پریشان ہوئے اور کوئی بھی یہ کام کرنے کو تیار نہ تھا۔

اسی دوران ایک کمہار جس نے ساری زندگی کچھ جمع نہ کیا تھا ۔ اس کے پاس سوائے ایک گدھے کے کچھ نہ تھا اس نے سوچا کہ اگر وہ ایسا کرلے تو وہ بادشاہ بن سکتا ہےاور حساب کتاب میں کیا جواب دینا پڑے گا اس کے پاس تھا ہی کیا ایک گدھا اور بس! سو اس نے اعلان کر دیاکہ وہ ایک رات بادشاہ کی جگہ قبر میں گزارے گا۔ بادشاہ کے مرنے کے بعد لوگوں نے بادشاہ کی قبر تیار کی اور وعدے کے مطابق کمہار خوشی خوشی اس میں جا کر لیٹ گیا، اور لوگوں نے قبر کو بند کر دیا، کچھ وقت گزرنے کے بعد فرشتے آئے اور اسکو کہا کہ اٹھو اور اپنا حساب دو۔ اس نے کہا بھائی حساب کس چیز کا میرے پاس تو ساری زندگی تھا ہی کچھ نہیں سوائے ایک گدھے کے!!!فرشتے اس کا جواب سن کر جانے لگے لیکن پھر ایک دم رکے اور بولے ذرا اس کا نامہ اعمال کھول کر دیکھیں اس میں کیا ہے، بس پھر کیا تھا،سب سے پہلے انہوں نے پوچھا کہ ہاں بھئی فلاں فلاں دن تم نے گدھے کو ایک وقت بھوکا رکھا تھا، اس نے جواب دیا ہاں، فوری طور پر حکم ہوا کہ اسکو سو درے مارے جائیں،اسکی خوب دھنائی شروع ہو گئی۔ اسکے بعد پھر فرشتوں نے سوال کیا اچھا یہ بتاو فلاں فلاں دن تم نے زیادہ وزن لاد کر اسکو مارا تھا، اس نے کہا کہ ہاں پھر حکم ہوا کہ اسکو دو سو درے مارے جائیں، پھر مار پڑنا شروع ہوگئی۔ غرض صبح تک اسکو مار پڑتی رہی۔صبح سب لوگ اکھٹے ہوئے اور قبر کشائی کی۔

تا کہ اپنے نئے بادشاہ کا استقبال کر سکیں۔جیسے ہی انہوں نے قبر کھولی ۔ تو اس کمہار نے باہر نکل کر دوڑ لگا دی، لوگوں نے پوچھا بادشاہ سلامت کدھر جا رہے ہیں، تو اس نے جواب دیا، او بھائیوں پوری رات میں ایک گدھے کا حساب نہیں دے سکا تو پوری رعایا اور مملکت کا حساب کون دیتا پھرے۔ کبھی سوچا ہے کہ ہم نے بھی حساب دینا ہے ۔ اور پتہ نہیں کہ کس کس چیز کا حساب دینا پڑے گا جو شاید ہمیں یاد بھی نہیں ہے۔ دوسری جانب مراکش سے تعلق غلام یاسین نے مدینے کی محبت دل میں لیے 37 ہزار کلومیٹر کی مسافت سائیکل پر طے کر لی۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق غلام یاسین سعودی عرب کے مختلف شہروں کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مراکش کے سائیکلسٹ غلام یاسین 28 ممالک کا سفر کرنے کے بعد مدینہ پہنچ گئے، انہوں نے مدینہ پہنچنے کےلیے افریقہ اور ایشیا کے 28 ممالک کے سفر کے دوران 37 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غلام یاسین تبوک کی سرحدی چوکی سے سعودی عرب میں داخل ہوئے تھے اور مدینہ پہنچنے پر حکام کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار مسرت کرتے ہوئے غلام یاسین کا کہنا تھا کہ وہ سائیکل پر اس طویل سفر کے بعد دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ انسان میں عزم و ہمت کے لامحدود ذخائر موجود ہیں اور وہ ہمت سے کام لے تو ہر مشکل کو آسان بنا سکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *