ایسا طریقہ جس سے اپ چھ ماہ تک گوشت کو فریز کرسکتے ہے۔

بڑی عید پر اکثر لوگوں سے گوشت فریز کرنے کے باوجود خراب ہو جاتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے۔ کہ ہم گوشت کو صحیح طریقے سے فریز نہیں کرتے۔ جس کی وجہ سے اکثر ایک دو ماہ بعد گوشت بالکل استعمال نہیں ہوتا۔ گوشت کو محفوظ کرنے کا بہت ہی آسان طریقہ جو آج ہم آپ کو اس تحریر میں بتائیں گے۔
گوشت کو فریزر میں 6 ماہ سے زیادہ سٹور کرنے کا آسان طریقہ بتائیں گے تاکہ آپ کا گوشت خراب نہ ہو اور ہو سکتا ہے کہ آپ کا دل عید کے بعد کسی موقع پر نرم ہو اور آپ اُس گوشت کو کسی غریب کو دینا چاہیں یا خود بھی کھانا چاہیں تو گوشت کا ذائقہ خراب نہ ہو اور کھانے والا بیمار نہ ہو۔سب سے پہلے گوشت میں سے ہڈیاں نکال دیں کیونکہ کے گوشت کے اندر موجود ہڈیاں آپ کے فریزیر کی جگہ گھیر لیتی ہیں اور زیادہ گوشت سٹور کرنے کے لیے جگہ کم پڑ جاتی ہے، ہڈیوں کو نکال کر آپ ان ہڈیوں کی یخنی نکال سکتے ہیں اور یہ یخنی بھی فریج وغیرہ میں لمبے عرصے تک محفوظ کی جاسکتی ہے۔گوشت کو محفوظ کرنے کے لیے گوشت کو کسی صاف اور خُشک کپڑے سے اچھی طرح صاف کرلیں اورپر کسی پلاسٹک کؤر سے اچھی طرح ریپ کریں اور اگر آپ اسے زیادہ لمبے عرصے کے لیے سٹور کرنا چاہتے ہیں تو ریپ کے اندر گوشت کے اوپر 4٭6 انچ کا فریزر پیپر( فریزر پیپر ویکس پیپر جیسا ہوتا ہےجس کی ایک سائیڈ پر ویکس یا پلاسٹک لگی ہوتی ہے اور آجل بڑے سٹوروں پر آرام سے مل جاتا ہے) لگا کر پھر اُس پر پلاسٹک کؤر کریں ، فریزر پیپر گوشت میں سے نکلنے والے پانی کو جذب کر لیتا ہے جس سے اس کی پیکینگ لیک نہیں ہوتی، اگر گوشت میں نوکیلی ہڈی ہے تو اُس پر پیپر ٹاول رکھ کر ریپ کریں تاکہ یہ ہڈی پلاسٹک کؤر کو پھاڑ نہ دے وگرنہ گوشت کا ذائقہ کؤر پھٹنے اور لمبے عرصے فریزرمیں رہنے سے خراب ہو جائے گا۔ ہمارے اس طرح اچھی تحریر کے لئے ہمارے پیج کو ضرور لائک اور فالو کرے۔ اور دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کرئے۔ اور ہمارے اس تحریر کے بارے میں کومنٹس سیکشن میں ضرور اپنی رائے دیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *