اگر آپ خوشگوار،صحت منداورلمبی زندگی پاناچاہتے ہیں تویہ غذائیں کھائیں

ڈیلی کائنات! ڈیلاس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ صحت مند غذائیں کھانے سے انسان کی صحت اچھی رہتی ہے اور اسی لیے اُس کی زندگی بھی لمبی ہوتی ہے، ہمارے یہاں بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہونگے کہ کونسی غذائیں اُن کے لیے صحت بخش ہیں اور کیا اُن کے لیے نقصان دہ ہے۔ ماہرین غذائیت نے چند ایسی اشیاء سے متعلق آگاہ کیا ہے جو غذائیت سے بھرپور ہیں اور جن کے استعمال سے انسان صحت مند اور لمبی زندگی گزار سکتا ہے۔

وہ اشیاء یہ ہیں : زیتون کا تیل یہغذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں جب زیتون کا ذکر اللّٰہ پاک نے قرآن مجید میں کیا ہے تو ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ زیتون ہماری صحت کے لیے مفید نہ ہو، زیتون کے تیل میں ایسڈز اور فلیوونائڈز کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ زیتون کا تیل خون میں شوگر کا لیول کنٹرول میں رکھتاہے اور انسولین کی حساسیت میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ زیتون کے تیل میں فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ کھانا زیادہ کھانےسے روکتی ہےجو کہ وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے۔ خشک میوے یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں خشک میواجات کا بہت زیادہ استعمال سردیوں کے موسم میں کیا جاتا ہے، یہ ہماری صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہیں کیونکہ یہ جسم کو صحت مند مائیکرو عناصر اور وٹامنز فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سردیوں کے موسم میں جسم میں قوت معدافیت کو بڑھانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ دہی یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ تازہ دہی کا استعمال باقاعدگی سے کیا جائے تو یہ معدے کی گرمی کو دور کرتا ہےاور منہ میں نکلنے والے چھالوں کے لیےبہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ دہی کا استعمال جسمانی کمزوری اور خون کی کمی کو دور کرتا ہے اور روزانہ دہی کھانے سے خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انڈہ یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں انڈے میں موجود سفیدی پروٹین سے بھرپور ہے، کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈے کی زردی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے تاہم حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے

کہ انڈے کا استعمال سفیدی اور زردی دونوں کے ساتھ کیا جائے تو زیادہ فائدہ مند ہے بنسبت صرف سفیدی کے۔ دوران تحقیق ایک اور بات سامنے آئی ہے کہ انڈے پروٹین اور 9 اہم امینو ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں جبکہ اس میں ایک جز لیوٹین دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ لیموں یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں وٹامن ’سی‘ کی کمی کے شکار افراد کے لیے لیموں کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ لیموں میں موجود flavonoids انسانی جسم میں کینسرکے خلیوں کو بڑھنے سے روکتا ہےاور فلو سمیت دیگر بیماریوں کے ہونے سے بھی بچاتا ہے۔ اخروٹ یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں اخروٹ ایک صحت بخش میوہ ہے جس کا استعمال انسانی جسم کے لیے بے حد مفید ہے۔ اخروٹ میں کچھ ایسےمائیکرو عناصر موجود ہیں جو کہ انسانی دماغ اور جسم کے لیےنہایت اہم ہیں۔ انسان کے اعصابی نظام کو صحت مند رکھنے کے لیے بڑی تعداد میں فیٹس (fats) کا استعمال ضروری ہےاور یہ خصوصیت اخروٹ میں ہے۔ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ روزانہ کم از کم ¼ کپ اخروٹ کا استعمال انسانی جسم کو ضروری معدنیات فراہم کرتا ہے۔ لوبیا یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں لوبیا ایک شاندار غذا ہےجو کہ سرخ اور سفید دونوں رنگوں میں پائی جاتی ہے، صحت کے حوالے سےاس کے حیرت انگیز فوائد ہیں۔ لوبیا میں پروٹین کثیر تعداد میں پایا جاتا ہےجو کہ انسانی جسم کی نشونما کے لیے بےحد فائدہ مند ہے۔ سرخ لوبیا میںموجود فائبر انتڑیوں کو کمزور ہونے سے روکتا ہے اور نظام انہضام کو درست رکھتا ہے۔ ڈارک چاکلیٹ یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں ایسی چاکلیٹ کا استعمال ہرگز نہ کریں

جن میں دودھ اور میوے شامل ہوں یہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں بلکہ خالص ڈارک چاکلیٹ کے کھانے کا کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود flavonoids اور دیگر ایسڈز جسم سے فالتو چربی کو کم کرتے ہیں۔ ڈارک چاکلیٹ کا استعمال خصوصی طور پر وزن کم کرنے کےلیے کیا جاتا ہے۔ ٹماٹر اور لہسن یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں ٹماٹر کی خاصیت یہ ہے کہ یہ مختلف اقسام کے کینسرسے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ ٹماٹر کا استعمال جسم میں خون کی مقدار کو بڑھاتا ہے، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو کم از کم ہفتے میں ایک مرتبہ ایک بڑا ٹماٹر لازمی کھانا چاہیے۔ یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں دوسری جانب ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص تازہ لہسن کا استعمال نہیں کرتا تو وہ اپنے ساتھ ظلم کرتا ہے اور وہ خطرے میں ہے۔ لہسن کا کام انسانی جسم میں موجود نقصان دہ مائیکرو حیاتیات (microorganisms ) کو ختم کرنا ہے۔اس کے علاوہ یہ قوت معدافیت کو بھی بڑھاتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *