اچھے نام سے پکارنا، رب کریم کی سنت! بچوں کے 10 مشہور نام جو آج کل بہت زیادہ رکھے جا رہے ہیں

السلام علیکم دوستو آج ہم آپ کو بچوں کے اسلامی نام کے بارے میں ایک تحریر لے کر آے ہے۔ امید ہے کہ یہ تحریر آپ کو ضرور پسند آئے گی۔ اولاد اللہ پاک کی طرف سے والدین کے لیے بہترین تحفہ ہوتی ہے۔ ماں باپ اپنے بچے کی پیدائش سے قبل ہی اس کے مختلف نام سوچے بیٹھے ہوتے ہیں۔ پیدائش سے کئی روز قبل بہترین مطلب والے ناموں کی فہرست تیار کی جاتی ہے اور پھر اس میں سے کوئی سا ایک نام منتخب کر کے بچے کا رکھا جاتا ہے۔ جو ہمیشہ کے لیے اس کی پہچان بن جاتا ہے۔ آج کل لڑکے اور لڑکیوں کے بے شمار نئے نام ہیں جو والدین خوشی خوشی اپنے بچوں کا رکھتے ہیں۔ وہ نام ناصرف پکارنے میں اچھے لگتے ہیں بلکہ ان کے معنی بھی منفرد اور شاندار ہوتے ہیں، جس کا اثر بچے کی شخصیت پر براہِ راست پڑتا ہے۔

حورین لڑکیوں کا نام ہے جو کہ عربی زبان کا لفظ ہے۔ آج کل بہت سے والدین یہ نام اپنی ننھی پریوں کا رکھ رہے ہیں، حورین ایک مختصر اور اچھا نام ہے جس کے معنی ہیں۔ خوبصورت آنکھوں والی، جنت کی خاتون، اچھی دوست۔ عبدالہادی ) عبدالہادی لڑکوں کا نام ہے، اس نام کے معنی ہیں۔ راہنمائی کرنے والے کا بندہ۔ یہ نام عربی زبان کا ہے۔ بہت سے والدین یہ نام اچھا مطلب ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کا رکھنا پسند کرتے ہیں۔ حرم ) حرم لڑکیوں کا انتہائی خوبصورت اور مختصر نام ہے۔ اس نام کے معنی بھی بہترین ہیں جو کہ ”شریف عورت، نیک عورت” کے ہیں۔ حرم پکارنے میں بہت میٹھا لگتا ہے۔ عریش ) عریش فارسی زبان کا نام ہے، جو کہ آج کل بہت سے والدین اپنے بیٹوں کا رکھ رہے ہیں۔ عریش کے معنی ہیں۔ خدا ترس، انصاف نیک، صالِحَ۔ عریش ایک مختصر اور منفرد نام ہے۔ تحریم ) بھی ایک ایسا نام ہے جو آج کل ماں باپ اپنی بیٹیوں کا بہت زیادہ رکھ رہے ہیں، جس کی وجہ نام کا اچھے مطلب ہیں۔ تحریم کے معنی ہیں عزت، تقدُس۔ یہ نام اردو زبان کا ہے۔ لڑکوں کا نام ریان آج کل کافی مشہور ہے، یہ نام عربی زبان سے تعلق رکھتا ہے جس کے معنی ہیں لَبريز، خوبصورت۔

لڑکوں کا نام ریان آج کل کافی مشہور ہے، یہ نام عربی زبان سے تعلق رکھتا ہے جس کے معنی ہیں لَبريز، خوبصورت۔ زیان لڑکوں کا خوبصورت نام ہے جس کا تعلق اردو زبان سے ہے، یہ نام بھی آج کل بہت سے لوگ اپنے بیٹوں کی پیدائش پر رکھتے ہیں۔ زیان کے معنی ہیں ”خوبصورت٬ مہمان نواز، وجاہت، حسن، خوبصورت چاند۔ ارحا بھی آج کل لڑکیوں کا کافی مقبول ترین نام ہے، یہ عربی زبان کا نام ہے جس کے معنی بھی اسی کی طرح پیارے ہیں۔ ارحا کے معنی ہیں ”خداداد قابلیت کی حامل، اللہ کا تحفہ”ایان لڑکوں کا مختصر اور بہترین نام ہے۔ یہ نام اردو زبان سے تعلق رکھتا ہے جس کے معنی ہیں ”ﷲ کا تحفہ، اللہ کی طرف سے انعام، کرم”. مزید اچھی اور بہترین پوسٹ کے لئے ہمارے پیج کو فالو اور لائک کریں اور اپنی قیمتی رائے کے بارے میں کمنٹ ضرور ادا کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *