اچھی خاصی حسین بیوی ہونے کے با و جو د بھی شوہر دوسری عورتو ں کی طر ف مائل کیو ں ہو جا تے ہیں ؟ ایک خصوصی تحریر

وہ دوسری عورتوں میں انٹرسٹڈ ہے۔ جب کہ سب کہتے ہیں میں بہت خوبصورت ہوں مگر یہ خوبصورتی اسے کیوں نہیں دِکھتی؟ اس کے لہجے سے ٹپکتی حسرت مجھے بھی اداس کر گئی۔گوری چٹی رنگت، سبز آنکھیں، گھنے کالوں بالوں میں اسٹپ کٹنگ، وہ بلاشبہ بہت خوبصورت تھی ۔ خاندانی حسب نسب پڑھی لکھی۔

>

سلیقہ شعار، وفاشعار بھی۔۔ پھرایسا کیا تھا جو اس کا شوہر دوسری عورتوں کی طرف مائل رہتا تھا۔مجھے چند سال پہلے ہونے والی گفتگو یاد آئی جب میں نے پہلی بار اسے سکن ٹائٹ جینز اور لانگ شرٹ میں دیکھا اوروہ تصویر اس نے فیس بک پہ شیئر کی ہوئی تھی ۔ فرینڈز اینڈ فیملی کی کثیر تعداد نے اسے سراہا تھا، وہ سراہے جانے کے لائق تھی۔ میں نے فون کال پہ اس سے بات کی۔ یہ ٹھیک نہیں ہے تم پردہ نہیں کرتیں مگر ایسے اپنی تصویر فیس بک پہ مت لگاؤ تمہارے کپڑے ٹھیک نہیں۔مگر میرے شوہر کو میں ایسے اچھی لگتی ہوں۔اس نے جواب دیا۔تو گھر میں اسے پہن کے دِکھا دیا کرو پبلک میں ظاہر کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ میں نے تھوڑی خفگی سے کہاہاں تم نے ٹھیک کہا ۔ وہ ہمیشہ میری بات کو مثبت انداز میں لیا کرتی تھی۔ تصویر ہٹا لی گئی۔ کچھ دن بعد ایک اور تصویر لانگ اسکرٹ کے ساتھ فیس بک پہ پھر براجمان تھی۔ داد و تحسین سے بھرپور کمنٹس جن میں محرم نا محرم سبھی شامل تھے۔یا اللہ اس لڑکی کا کیا کروں ؟ اسے پھر سے سمجھایا ۔ اس کے پاس پھر وہی جواب تھا ۔ میں اپنے شوہر کو ایسے پسند ہوں۔ جب اس نے پہلی بار آئی بروز بنوائی ۔ میرے منع کرنے پہ اس نے وہی شوہر کو پسند ہے والی دلیل پیش کر دی، مگر اللہ کو پسند نہیں، اللہ نے لعنت بھیجی ہے ایسی عورتوں پہ، اس کے جواب میں “یار کیا کروں میری آئی بروز بہت پھیلی ہوئی ہیں ۔بہت بدنما لگتی ہیں شوہر کو نہیں پسند۔اس گزرتے وقت میں زندگی کو جنت بنا سکتے ہیں۔

محبت کا اظہار کریںاپنی بیوی کو بتائیں کہ آپ اس سے محبت کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ڈنر کا پروگرام بنائیں ۔ اسے پھول اور تحائف دیں۔٭ تعریف جب بیوی تیار ہو تو اسکی تعریف کریں اسے بتائیں کہ وہ بہت خوبصورت ہے۔ اس پر کون سا رنگ جچتا ہے یا وہ کیسے کپڑوں میں زیادہ اچھی لگتی ہے ۔آپ کی باتوں سے بہت خوش ہوگی اور آپ کو خوش رکھنے کی زیادہ کوشش کرے گی۔٭ گھر کے کاموں میں مددگھر کے کام مثلاً برتن دھلوانا، بستر صاف کرنا یا گھر کی صفائی میں ہاتھ بٹانے سے بیگم کو سہولت ہوتی ہے ۔ جب وہ کہیں اور مصروف ہو تو بچوں کو بھی سنبھالیں تاکہ وہ اپنا کام سکون سے کر کے۔٭ دلچسپی کا سامانوہ جن سر گرمیوں میں حصہ لیناچاہتی ہے ان کی مخالفت نہ کریں ایسی چیزیں جن سے وہ خوش ہوتی ہے اسے مہیا کریں۔ اسے سہیلیوں سے ملنے اور انھیں گھر پر بلانے کی اجازت دیں۔٭ کاموں کو سراہناآپ کی بیگم گھرکیلئے جو کچھ کرتی ہیں اس کو سراہیں اس کا شکریہ ادا کریں اس کا کھانا پکانا ، بچوں کی دیکھ بھال کرنا، گھر کو سجانایاکوئی بھی امور خانہ داری ہو اس کی بھر پور تعریف کریں ۔ آپ کی حوصلہ افزائی اس کی ہمت کو اور بڑھائے گی۔٭ ضرورت کا خیال اس کی ضرورت کی چیزوں اور پسند کا خیال رکھیں اور اس کے کہے بغیر یہ چیزیں اسے مہیا کریں ۔بغیر مانگے کسی چیز کا مل جانا دوہری خوشی کا باعث بن جاتا ہے۔٭ سرپرائز اسے بتائے بغیر کوئی ڈنر ارینج کریں ۔ کوئی خوبصورت تحفہ دیں۔ کسی دن آفس سے جلدی آئیں اور ساتھ میں کھانا بھی لیتے آئیں یا اگر آپ دیر سے گھر آتے ہیں تو اسے فون پر بتادیں کہ وہ کھانا نہ بنائے۔٭ اسے وقت دیںآفس کے بعد کا وقت صرف ٹی وی دیکھ کر نہ گزاریں جب وہ آپ کے ساتھ ہو تو ٹی وی بند کردیں اور اس سے اچھی باتیں کریں۔اس کی باتوں کو سنیں اور اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو مل کر اسکا حل تلاش کریں۔٭ شاپنگ میں مدداس کے ساتھ شاپنگ پر جائیں اور کپڑوں کا انتخاب کرنے میں اس کی مدد کریں ۔ ہر بیوی چاہتی ہے کہ وہ اپنے شوہر کی پسند کی چیزیں پہنے ۔ یقیناًوہ آپ کے انتخاب کو اہمیت دے گی اور وہی چیزلے گی جو آپ کو پسند ہو۔٭ مشورہ لیںاپنے لیے بھی چیزوں کا انتخاب کرتے ہوئے اس کا مشورہ لیں۔ دیگر معاملات میں بھی اسکی رائے لینا غلط نہ ہوگا ۔ اس طرح اسے لگے گا کہ آپ اس کو اہمیت دیتے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.