اپنے بچوں کے لیے کم عمر آیا ہر گز نہ رکھیں۔۔۔۔۔ثمینہ پیرزادہ کا حیران کن بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(این نیوز)ثمینہ پیرزادہ جو کہ پاکستان کے شعبے سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ ہے ایک ویڈیو پیغام میں تمام والدین سے درخواست کی ہے کہ برائے مہربانی اپنے بچوں کو سنبھالنے کے لیے کم عمر کی نوکرانی نہ رکھیں ۔حال ہی میں اداکارہ نے یوٹیوب پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں اکثر ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے جاتی ہوں۔

>

میں اکثر ہوٹل میں ہی دیکھتی ہوں ۔کے لوگ اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ ننھی منی پیاری سے آیا لے کر آتی ہیں خود تو کھانے کے میز پر بیٹھ جاتی ہے اور وہ اس چھوٹی سی آیا کو اپنی بچے دے کر دوسری خالی سی میز پر بیٹھا دیتی ہیں۔ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایسے والدین سے سوال کیا کہ آپ انہیں اپنے پاس کیوں نہیں بٹھاتے؟انہوں نے مزید کہا کہ اوّل تو چھوٹے بچوں کو کام پر نہیں رکھنا چاہیے، یہ غلط ہے، تہذیب کے خلاف ہے، انسانیت کے خلاف ہے اور قانون کے بھی خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو کام پر نہیں رکھنا چاہیے، اور یہ تو بہت کم عمر 8 یا 9 سال کی بچیاں ہوتی ہیں تو ہر گز بھی نہیں، اور اگر آپ انہیں اپنے ساتھ لے بھی جاتے ہیں تو انہیں میز پر اپنے ساتھ بٹھا کر کھانا ہی کھلا دیا کریں، اس سے کیا ہو جائے گا۔ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ایسا مت کریں اپنے بچوں کو خود پالیں۔ثمینہ پیرزادہ کی اس ویڈیو پر صارفین نے میلے جولی بہت تبصیرے جس میں اکثر نے اس کی ویڈیو کو بہت سراہا کئ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.