آج کل سکرین سے غائب اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن پاکستانی اداکارہ جاناں ملک آجکل کہا ں اور کس حال میں ہیں ؟ جان کر یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آج کل سکرین سے غائب اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن پاکستانی اداکارہ جاناں ملک آجکل کہا ں اور کس حال میں ہیں ؟ جان کر یقین نہیں کریں گے ۔۔۔کافی عرصے سے چھوٹی اسکرین سے دوراداکارہ جاناں ملک اپنے شوق کی تکمیل کرتے ہوئے پروفیشنل بیکربن چکی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے جاناں ملک نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی بیکنگ کا شوق تھا،کھانے کے ساتھ تجربات کرتے ہوئے مختلف تراکیب ایجاد کرنا انہیں بہت اچھا لگتا ہے۔

>

اوراب اپنے لیبل ” بیکس بائی جاناں” کے ذریعے وہ اس شوق کو پورا کررہی ہیں۔ جاناں ملک کے مطابق ” لوگ میری ترکیبیں پسند کرتے تھے، اس لیے میں نے سوچا کہ جب وہ میری تعریف کررہے ہیں تو مجھے مزید بھی کچھ کرنا چاہیے”۔ کھانا پکانےکا شوق جاناں کو اپنی والدہ سے ملا ہے جنہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ جاناں کو بیکنگ میں اپنا آپ منوانا چاہیے۔ ادکارہ لاہوراسکول آف کلینری اینڈ فشنگ آرٹس سے پروفیشنل کورس کررہی ہیں جو فی الحال کرونا کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔ نیادن میں دلچسپ گفتگو کرنے والی جاناں نے کہا کہ “میری والدہ بہت اچھا کھانا پکانا جانتی ہیں لیکن انہیں کچن میں جانا پسند نہیں” ، وہ آسانی سے ایسی ترکیبیں اختیار کرتی ہیں کہ بریانی بھی 15 منٹ میں تیار ہوجاتی ہے۔
جاناں نے اپنے فالوورزکوخوشخبری سنائی کہ وہ جلد ہی اپنا یو ٹیوب چینل شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جہاں یہ تراکیب ، بیکنگ ٹپس، آئیڈیازاور دوسری چیزیں سکھائیں گی۔ فی الحال جاناں کے پاس کوئی مددگار نہیں اور وہ خود ہی ون وومن آرمی کے طور پر کام کررہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے تمام آرڈرز خود ہی بیک کرتی ہوں کیونکہ میں کوالٹی اور ذائقے پرسمجھوتہ کرنا پسند نہیں کرتی۔

جاناں کاماننا ہے کہ بیکنگ اور کوکنگ ان کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث ہیں، بطور اداکارہ وہ کسی بھی ایسے پراجیکٹ میں کام کرنا پسند کریں گی جس کا اسکرپٹ بہت اچھا ہو، اداکارہ سے وقفہ لینے کی وجہ صرف یہ تھی کہ اس شعبے میں بہت زیادہ یکسانیت ہے، ایک ہی جیسی کہانیاں ، کردار، مکالمے حتیٰ کہ شوہر بھی وہی ہوتا ہے۔
جاناں ملک کے مقبول ڈراموں میں اعتراف ، اک تمنا لاحاصل سی، کس دن میرا ویاہ ہووے گا، مورمحل اور دیگر شامل ہیں، انہیں آخری بار جیو کہانی پر ڈرامہ سیریل ناگن میں سپیرن کے طور پردیکھا گیا تھا۔

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *