انار کے چھلکے کی چائے بھی بنتی ہے اور اس کے فائدے بھی ایسے حیران کن ہیں کہ آئندہ آپ کو انار سے زیادہ اس کے چھلکے میں دلچسپی ہو گی

ویسے تو اللہ تعالی نے ہر پھل میں شفاء رکھی ہوئی ہیں لیکن انار ایک ایسا پھل ہے۔ کہ جس میں بہت روحانی فوائد ہے۔ جیسے انار میں ایک جنت کے پانی کا قطرہ ہوتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی انار کے چھلکے کی چائے کے بارے میں سنا ہے؟ جی جناب، انار کے چھلکے کی چائے بھی بنتی ہے اور اس کے فائدے بھی ایسے حیران کن ہیں کہ آئندہ آپ کو انار سے زیادہ اس کے چھلکے میں دلچسپی ہو گی۔
کہ انار کے چھلکے میں متعدد اقسام کے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جن کے حصول کا بہترین طریقہ انار کی چائے ہے۔ یہ چائے انار کے سوکھے چھلکے کے سفوف سے بنتی ہے۔ یہ سفوف بنانے کے لئے آپ انار کے چھلکے صاف پانی سے اچھی طرح دھونے کے بعد دھوپ میں رکھ کر خشک کر لیں۔ خشک ہونے کے بعد ان چھلکوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ لیں۔ آپ انہیں پیس سکتے ہیں، یا بلینڈ یا کافی گرائینڈر میں ڈال کر بھی ان کا سفوف بنا سکتے ہیں۔ اس سفوف کو آپ عام کافی پاؤڈر کی طرح بوتل میں ڈال کر فریج میں محفوظ کر سکتے ہیں . چائے بنانے کے لئے ایک کپ پانی میں ایک چمچ انار کے چھلکے کا پاؤڈر ڈالیں. اسے چنٹ منٹ تک ابالیں اور پھر چھان لیں۔ آپ اس چائے میں لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کر سکتے ہیں. اس قدرتی چائے کا ذائقہ بہت ہی لاجواب ہوتاہے اور صحت کے فوائد الگ ہیں. یہ چائے آپ کے نظام انہضام کو درست کر دیتی ہے لہٰذا قبض اور بدہضمی سے پریشان لوگوں کو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہئیے۔ یہ دل کی بیماری کے خدشے کو کم کرتی ہے، جلد کو ترو تازہ کرتی ہے، دوران خون کو بہتر کرتی ہے، اور حتیٰ کہ کینسر جیسی موذی بیماری سے تحفظ میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ یاد رہے اگر کسی میں خون کی کمی ہو اور آپ اس کو لگاتار انار کے آئے تو اس سے ان شاء اللہ اس کی خون کی کمی بھی پوری ہوجائے گی۔

>

Leave a Reply

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *