اقراءعزیز نے جلدی شادی کرنے کی وجہ بتادی، جان کر آپ بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے مذہب اسلام میں بھی جلدی شادی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کی لڑکا اور لڑکی جیسے ہی بالغ ہو جائے اس کی شادی کرنی چاہیے اسی کے بارے میں اداکارہ اقراءعزیز بتاتے ہے۔ جنہوں نے یاسر حسین 2019ءمیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کی شادی سوشل میڈیا پر خوب چرچے میں رہی۔ اس دوران بعض صارفین یہ سوال بھی پوچھتے پائے گئے کہ آخر اقراءاور یاسر نے اتنی کم عمری میں شادی کیوں کر لی۔

>

اب اقراءعزیز نے اس سوال کا ایسا جواب دے دیا ہے کہ سن کر آپ ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اقراءعزیز نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”جب آپ دل سے کسی کی محبت میں مبتلا ہوتے ہیں تو میرے خیال میں کم عمری میں ہی اس سے شادی کر لینی چاہیے“۔ اقراءعزیز کا کہنا تھا کہ کم عمری میں شادی کے کئی فوائد ہوتے ہیں ایک تو آپ بے وجہ کی افواہوں سے بچ جاتے ہیں۔ اور آپ کا نام آئے روز کسی کے ساتھ منسلک ہونے سے بچ جاتا ہے۔ دوسرے آپ کو ڈیٹنگ اور معاشقوں سے نجات مل جاتی ہے۔ میں محسوس کرتی ہوں کہ حرام تعلق کی بجائے حلال رشتہ زیادہ بہتر ہوتا ہے چنانچہ جب آپ کسی کے ساتھ محبت میں ہوں اور آپ کو معلوم ہو۔ کہ اسی کو آپ نے جیون ساتھی بنانا ہے تو پھر شادی کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔ اس موقع پر اقراءنے اپنے شوہر نامدار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ”یاسر بہت اچھے شوہر ہیں۔ وہ میرا بہت خیال رکھتے ہیں ہر معاملے میں میری مدد کرتے ہیں اور حد سے زیادہ حفاظت کرنے والے ہیں“۔ اقراءنے ہنستے ہوئے کہا کہ ”یاسر چونکہ 9بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں تو ان کا بہت زیادہ پروٹیکٹو اور پوزیسیو ہونا قابل فہم ہے“۔ واضح رہے کہ شادی جتنی وقت پر ہو جائے اتنی اچھی ہے اس کے اس سے انسان بہت سے گناہوں اور برائیوں سے بچ جاتا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.