اس بار حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس مبارک پر محکمہ اوقاف کو کتنی ریکارڈ آمدن ہوئی ؟ اعداد وشمار آپ کو حیران کر ڈالیں گے

السلام علیکم دوستو دوستو آج ہم آپ کو ایک بہت ہی سبق آموز واقعہ سناتے ہیں امید ہے کہ یہ تحریر آپ کو ضرور پسند آئے گی۔ حضرت داتا گنج بخش ہجویری کا دربار لاہور میں واقع ہے محکمہ اوقاف کو مرکز تجلیات حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒ کے 977ویں سالانہ عرس کے موقع پر ریکارڈ آمدن ہوئی ذرائع کے مطابق رواں سال محکمہ اوقاف کو سالانہ عرس کے موقع پر 14یوم میں مزار پر انوار حضرت داتا گنج بخش ؒ پر رکھے گئے۔

کیش بکس سے ریکارڈ 1کروڑ86لاکھ73ہزار554روپے برآمد ہوئے جو گذشتہ سال کی نسبت 3لاکھ6ہزار904روپے زائد ہیں جو مجموعی آمدن کا 1.67فیصد اضافہ بنتا ہے ۔ کوویڈ19 کے باعث مزارات بند کئے گئے تھے تاہم کسی حد تک قابو پانے کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر کے وقف مزارات کو از سرنو زائرین کے لئے کھولا گیا۔ بیشتر وقف مزارات کے سالانہ عرس ہوئے مگر محکمانہ آمدن میں اضافہ نہ ہو سکا۔ تاہم حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒ المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ کے حالیہ 977ویں سالانہ عرس کے موقع پر محکمہ اوقاف کی توقعات پوری ہوئی ہیں۔ مسلسل تین یوم تک کیش بکسز کی کشادگی کا سلسلہ جاری رہا ۔12اکتوبر کو کیش بکسز سے 78لاکھ18ہزار210 روپے ، 13اکتوبر کو کیش بکسز اور ایک حجرہ مبارک سے 85لاکھ93 ہزار574روپے جبکہ 14اکتوبر کو کیش بکسز سے 22لاکھ 61ہزار770روپے موصول ہوئے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف پنجاب کو گزشتہ برس عرس کے موقع پر 14یوم میں 1کروڑ83لاکھ 66ہزار650 روپے کی آمدن ہوئی تھی ۔دوسری طرف ایک اور خبر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 421 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے659 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 877 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 421 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 5 ہزار 835 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ آج ہماری یہ تحریر آپ کو ضرور پسند آئی ہوگی مزید اچھی تحریر کے لئے ہمارے پیج کو لائیک کرے اور اپنی قیمتی رائے کے بارے میں کمنٹ میں ضرور آگاہ کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *