اسلام مخالف بیانات کے بعد دنیا بھر میں مسلمان احتجاج کر رہے ہیں

کوسووو (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام مخالف بیانات کے بعد دنیا بھر میں مسلمان احتجاج کر رہے ہیں، اس تمام صورتحال میں تمام مسلم اُمہ میں ایک بے چینی کی کیفیت ہے اور شدید غصہ پایا جا رہا ہے، ایسے موقع پر یورپی ملک کوسووو کے رکن اسمبلی ایمن رحمانی ایک ایسا ماسک پہن کر آئے جس پر ”آئی لو محمد ﷺ“ چھپا ہوا تھا، وہ یہ ماسک پہن کر اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے۔

>

ایمن رحمانی کا تعلق حزب اختلاف سے ہے، انہوں نے نبی کریمؐ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے یہ ماسک پہن کر اجلاس میں شرکت کی۔ اس ماسک کا رنگ سیاہ تھا اور پر ”آئی لو محمدﷺ“ تحریر تھا۔ یعنی مجھے محمدﷺ سے پیار ہے۔ واضح رہے کہ فرانس میں اسلام مخالف مہم اور صدر میکرون کی جانب سے مہم کے دفاع میں بیان کے بعد سے دنیا کے کئی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کے ساتھ ساتھ مذمتی پیغامات بھی سامنے آئے، جس کے بعد انہوں نے عربی میں ایک پیغام جاری کیا ہے۔ اسلام مخالف مہم کے دفاع پر شدید تنقید کی زد میں رہنے والے فرانس کے صدر نے اب ایک عربی زبان میں ٹوئٹ شیئر کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں میکرون نے لکھا کہ ہم کبھی نفرت آمیز تقریر کو قبول نہیں کریں گے، اور امن کے لیے ہم ہر قسم کے خیالات کا احترام کرتے ہیں، اس حوالے سے مناسب بحث و مباحثے کا ہمیشہ دفاع کیا جائے گا۔فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے اور امن کے حصول کیلئے تمام مکاتب کے درمیان پائے جانے والے مختلف خیالات کا احترام کیا جاتا رہے گا۔ میکرون نے کہا کہ ہم ہمیشہ انسانی تقدس اور عالمی اطوار کے احترام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ 0غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کی وزات خارجہ کا کہنا تھا کہ فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کو ہوا دی جا رہی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.