اسرائیلی خفیہ ایجنسی مسلمانوں کے خلاف ایکٹو،موساد کے سربراہ کس عرب ملک پہنچ گئے؟جانیے تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے چیف نے بحرین کا دورہ کیا اور منامہ میں اس چھوٹی خلیجی ریاست کے اعلیٰ سکیورٹی عہدے داروں سے بات چیت کی ہے۔بحرین کے سرکاری میڈیا کے مطابق موساد چیف کوہن نے بحرین کی نیشنل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ عادل بن خلیفہ الفاضل اور اسٹریٹیجک سکیورٹی سروس کے سربراہ شیخ احمد بن عبدالعزیز آل خلیفہ سے ملاقات کی۔فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر

تبادلہ خیال کیا اور بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کی اہمیت پر زوردیا ہے۔ زیز اس کا بھی جائزہ لیا کہ معاہدہ خطے میں امن واستحکام میں کیا کردار ادا کرے گا اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے کیا کیا مواقع پیدا ہوں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *