اتنی خوبصورت لڑکی کیسے ایسے لڑکے کے ساتھ شادی کیلئے راضی ہوگئی

بعض اوقات ہمارے ذہن میں ایک سوال اٹھتا ہے۔ کہ جب ہم ایک عورت کو دیکھتے ہیں اور اس کے خاوند کو دیکھتے ہیں۔ خاوند اس کا اتنا خوبصورت نہیں ہوتا، جتنا اس کی بیوی خوبصورت ہوتی ہے۔ تو ایک ہی سوال ہوتا ہے، کہ اتنی خوبصورت لڑکی کیسے ایسے لڑکے کے ساتھ شادی کیلئے راضی ہوگئی۔ سائنسدانوں نے اس معاملے کو حل کر دیا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے، کہ بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں۔ جو خوبصورتی سمیت پسندیدگی کے تمام عوامل پر ذہانت کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہیں صنف مخالف کی ذہانت سے تحریک ملتی ہے، چنانچہ ایسی خواتین کو بدصورت مرد بھی پسند آ جاتےہیں۔ جو ذہانت میں کشش محسوس کرتی ہیں۔ اس تحقیق میں یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے 18سے 35سال عمر کے پر تجربات کیے۔ نتائج میں انہوں نے بتایا ہے کہ دنیا میں ہر 10میں سے ایک شخص شریک حیات میں ذہانت کو سب سے زیادہ پسند کرتا ہے، اور اسی کی وجہ سے وہ اس کا انتخاب کرتا ہے۔ تجربات میں ثابت ہوا ہے، کہ کم از کم 120آئی کیو لیول صنف مخالف کو کشش دلانے کے لیے لازمی ہوتا ہے۔“ تحقیقاتی ٹیمکے سربراہ ڈاکٹر گیلیس گگنیک کا کہنا تھا، کہ ذہانت میں کشش محسوس کرنے کی عادت کو کہا جاتا ہے۔ یہ بھی دیگر رغبتوں کی طرح ایک حقیقی رجحان ہے۔ جو شخص یہ رجحان رکھتا ہو وہ صنف مخالف کے 135آئی کیو لیول کے حامل فرد کی محبت میں گرفتار ہونے سے خود کو نہیں بچا پاتا۔ یاد رہے کہ خوبصورتی ہر چیز کا حل نہیں ہوتی۔

>

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *