اب یہی دیکھنا باقی تھا ،جوان بیٹی نے بوڑھے باپ پر تیزاب پھینک دیا،یہ واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانیں

ڈیلی کائنات! کویت میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک بیٹی نے اپنے سگے والد پر تیزاب پھینک کر اسے شدید زخمی کر دیا۔ تیزاب گردی کا نشانہ بننے والے والد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ یہ خوفناک واردات انجام دینے والی لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کویتی اخبار العنابہ نے بتایا کہ جابر الاحمد پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص پر تیزاب پھینک کر اسے شدید زخمی کر دیاگیا ہے

،جس کے بعد پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم کے علاوہ طبی امداد کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔ جنہوں نے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا۔49سالہ کویتی شہری نے ہسپتال پہنچ کر بیان دیا کہ اس کی 23 سالہ بیٹی نے اشتعال میں آ کر اس پر تیزاب پھینک دیا ہے جس کے باعث اس کا جسم جھُلس گیا ہے۔ اس واقعے سے پہلے دونوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے تھوڑی دیر بعد وہ اپنے بیڈ رُوم میں چلا گیا۔ تاہم وہ اس وقت حیران رہ گیا جب اس کی بیٹی اچانک کمرے میں داخل ہوئی۔ وہ بہت غصے میں دکھائی دے رہی تھی اور اس کے ہاتھ میں کوئی بوتل بھی تھی۔ اچانک اس نے میرے قریب آ کر میرے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جو چہرے کے ساتھ ساتھ جسم پر بھی جا پڑا۔ جس کے باعث اس کی کھال جگہ جگہ سے جھُلس گئی اور اذیت کے مارے اس کی بُری حالت ہو گئی۔ پولیس نے کویتی شہری کا بیان لینے کے بعد اس کی بیٹی کو گرفتار کر لیا جس نے پولیس کی جانب سے اس خوفناک حرکت کی وجہ بتانے سے انکار کر دیا ہے۔ لڑکی سے فی الحال تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق بیٹی نے والد پر جو تیزاب پھینکا وہ خاصا اثر دار ہے اور بہت سے نمکیات کو لمحوں میں گھُلا دینے کی خاصیت رکھتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *