آٹھ بچوں کی ماں کو شوہر سے سچا پیار نہ ملا، آشنا کے ساتھ بھاگ گئی، جاتے ہوئے کیا کچھ لے گئی؟ حیران کن تفصیلات

سلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں گھروں سے بھاگ کر شادی کرنے کا رواج بہت عام ہوتا جا رہا ہے اور پھر بھاگ کر کورٹ میرج کر لی جاتی ہے بھاگ کر زیادہ تر ایسی شادیاں کنوارے لوگ ہی کرتے ہیں لیکن اب تو ایسا واقعہ سامنے آیا ہے کہ کسی کو اس پر یقین ہی نہیں آ رہا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں 8 بچوں کی ماں اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی، جاتے ہوئے گھر کا بھی صفایا کرگئی، شوہر کی درخواست پر خاتون اور اس کے آشنا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی نیوز 18 کے مطابق اتر پردیش کے شاملی میں 30 سالہ شادی اور 8 بچوں کی پیدائش بھی خاتون خانہ کو سچا پیار فراہم نہ کرسکی۔ شوہر ہفتہ کے روز ایک رشتے دار کو ہسپتال لے کر گیا تو خاتون پیچھے سے اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی۔ جاتے ہوئے وہ گھر کا سامان اور سب سے چھوٹے بچے کو بھی اپنے ساتھ لے گئی۔ مظلوم شوہر کے مطابق اس کے 8 بچے پیدا ہوئے جن میں سے 4 کا انتقال ہوچکا ہے، اس کی بیوی گھر سے بھاگتے ہوئے 3 بچوں کو چھوڑ گئی اور چھوٹے بچے کو ساتھ لے گئی۔ اس نے گھر آکر بچوں سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ان کی ماں بھاگ چکی ہے۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ 2 ہفتے پہلے بھی اس کی بیوی گھر سے بھاگی تھی لیکن گاؤں کے معززین نے اسے گھر واپس آنے پر راضی کیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *