آنکھوں کی ساری بیماریوں کا آسان علاج

آنکھوں کی ساری بیماریوں کا آسان علاج اللہ پاک نے انسانوں کو بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے جن میں سے ایک آنکھیں ہیں جن کے ذریعے ہم دنیا کو دیکھ سکتے ہیں اور دنیا میں موجود اللہ کے کرشموں کو دیکھ سکتے ہیں آنکھ کی قدر وہی بتا سکتا ہے جس کی آنکھیں نہیں ہیں لیکن جن کو یہ نعمت ملی ہے وہ اس کی قدر نہیں کرتے۔ جس کی وجہ سے آنکھوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔یہ عمل قرآن پاک سے لیا گیا ہے جس سے اللہ پاک آنکھوں کی ہر قسم کی بیماریوں سے نجات دیں گے۔

>

یہ قرآن پاک کی سورت کاعمل ہے جس کو ہر روز عصر کی نماز کے بعد کرنا ہے عمل یوں کرنا ہے عصر کی نماز کے بعد تیسویں پارے کی پہلی سورۃ پڑھنی ہے یہ سورۃ دو رکوع پر مشتمل ہے۔ اس سور ۃ کو پڑھنے میں تین سے چار منٹ لگیں گے۔ اس عمل کے دوران کسی سے بات نہیں کرنی۔ وظیفہ مکمل ہونے کے بعد اپنی انگلیوں کے اوپری حصے پر دم کرکے اپنی آنکھوں پر پھیر لیں۔ اس کا دوسرا طریقہ یوں ہے اس سورۃ کو تین بار پڑھ کر عرق گلاب پر دم کرلیں پھر آپ نے وہ عرق گلاب اپنی آنکھوں میں ہر روز ڈالنا ہے۔ یہ عمل ہر روز نماز عصر کے بعد کرنا ہے۔ خواتین نے ایام خاص میں اس عمل کو نہیں کرنا۔ اس عمل سے آنکھوں کی ساری بیماریاں دور ہوں گی نظر کی کمزوری دور ہو گی انشاءاللہ چند دنوں میں اس کا اثر آپ محسوس کریں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.